پاکستان سے باہر رہنے والوں کیلئے وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

image

وزیراعظم عمران خان کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ایک اور اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان جمعے کے روز اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن اپنا گھر کے نام سے پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ اس پروگرام سے اوورسیز پاکستانی اپنا گھر اور گاڑی آسان قرضوں پر خرید سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر تحریر انصاف کے سینٹر فیصل جاوید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن اپنا گھر پروگرام کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پروگرام کا افتتاح جمعے کے روز وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اب تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 2 ارب سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے۔ جبکہ یہ منصوبہ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایک اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔ باہر موجود پاکستانی خاندانوں کیلئے ہم سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US