ریمبوکا ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے کیا تعلق ہے؟ ریمبو نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیے

image

گزشتہ کئی دنوں سے خبروں میں رہنے والی عائشہ اکرم اور ان کے ساتھی ٹک ٹاکر کے تعلق کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی۔

مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں عائشہ اکرم کے ساتھ پیش آنے والے شرمناک واقعے میں روزانہ نئے موڑ سامنے آرہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں عائشہ اور ان کے کو آرٹسٹ ریمبو نے اپنے متعلق کچھ باتیں بتائیں جے سن کر لوگ مزید غصے میں آگئے۔

ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ موجود لڑکے نے انٹرویو میں بتایا کہ میرا تعلق گجرات سے ہے عائشہ کو بہن سمجھتا ہوں۔

میں غریب ہوں اور عائشہ نے مجھے مالی طور پر بہت سپورٹ کیا ہے۔ ریمبو کا کہنا تھا کہ ہم 2 سال سے ایک ساتھ ہیں اور مل کر صرف ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہیں۔

ریمبو نے مزید بتایا کہ میں پہلے ہی شادی شدہ ہوں تاہم عائشہ کے ساتھ شادی نہیں کی۔

واضح رہے کہ 14 اگست کے دن گریٹر اقبال پارک میں ہونے والے واقعہ نے خواتین میں مزید خوف وہراس پھیلا دیا ہے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ ہونے والے اس دلخراش واقعہ کے بعد مزید ایسے 2 واقعات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US