آپ نے اپنے والد سے اپنی محبت کا اظہار کرنا ہے۔۔ جانیے اس یوٹیوبر کے نوجوانوں سے منفرد سوال نے کس طرح سب کو رلا دیا

image

ہمارے معاشرے میں اکثر والدین سے بے حد پیار کیا جاتا ہے، چاہے کھانے کے حوالے سے ہو، یا کپڑوں کے حوالے سے۔ ہر لحاظ سے والدین بچوں کا اور بچے والدین کا خیال رکھتے ہیں۔

لیکن کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ اپنے والدین سے اپنی محبت کے اظہار کو بیان نہیں کر پاتے ہیں۔ اکثر ماں کے ساتھ لاڈ پیار کیا جاتا ہے اور باپ کو بنا ظاہر کیے پیار کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنے تاثرات کا اظہار کرتا ہے، لیکن ایک یوٹیوبر نے کچھ ایسا کیا ہے جس نے سب کو جذباتی کر دیا ہے۔

یوٹیوبر نے ایک ایسی ویڈیو بنائی ہے جس میں وہ نوجوانوں سے گھر کال کر کے اپنے والد سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کو کہتا ہے۔ اس ویڈیو کے بارے میں میں پڑھتے ہوئے ہو سکتا ہے آپ کو وہ جذبات محسوس نہ ہوں، جو کہ ایک باپ اور بیٹے کی گفتگو سننے سے ہونگے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان نے والد کو کال کر کے کہا کہ میں آپ سے پیار کرتا ہوں، جس پر والد حیران ہو گئے، ان کی حیرانگی سے اندازہ ہو رہا تھا کہ وہ بیٹے سے اس قسم کے جذبات کی امید نہیں رکھتے تھے۔ جبکہ جواب میں والد نے بھی بیٹے سے محبت کا اظہار کیا۔

اسی طرح ایک اور نوجوان نے جب والد کو کال کی اور اپنی محبت کا اظہار کیا تو والد ہکا بکا رہ گئے، ان کی آواز سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ والد بھی حیران تھے کہ گویا بیٹا کچھ ایسا اقدام اٹھانے جا رہا ہے جو پہلے نہیں اٹھایا تھا یا بیٹے کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

ان جذبات نے نہ صرف باپ بیٹے کے رشتے کو مظبوط کیا بلکہ دیکھنے والوں کو بھی جذباتی کر دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US