کامیابی ملے گی ۔۔ آپ کے ہاتھ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔۔ جانیئے اپنی شخصیت سے متعلق چند حیران کن باتیں

image

ہم روزانہ کچھ نہ کچھ نیا جاننے کی کوشش کرتے ہیں اور ایسی نئی اور حیرت انگیز معلومات ہماری ویب آپ کو پہنچاتی ہے آج پھر ہم آپ کے لئے لائے ہیں کچھ ایسی ہی نئی اور حیرت انگیز معلومات۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے ہاتھ بھی آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں کہ آپ کے ہاتھ آپ کی شخصیت سے متعلق کیا کہتے ہیں۔

ہاتھ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کے ہاتھ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتے ہیں تو یہ تحریر آخر تک پڑھیں۔

• ہتھیلی اور اُنگلیاں

آپ کا وہ ہاتھ جس سے آپ سارے کام کرتے ہوں اس کی ہتھیلی آپ کے کاروبار اور اور ذاتی خوبیوں کی عکاسی کرتی ہے جبکہ دوسرے ہاتھ کی انگلیاں آپ کے قریبی لوگوں کے ساتھ آپ کے رویے کی عکاسی کرتی ہیں۔

• مضبوط اور کمزور انگلیاں

اگر ہاتھ کی باقی انگلیاں بیچ کی انگلیوں کی طرف مڑتی ہوں تو آپ کے قریبی رشتوں کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں اور دور ہوں تو آپ اپنے قریبی تعلقات میں ناکام ہیں اور آپ کا رویہ ان کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے۔

• مضبوط انگوٹھا

اگر آپ کا انگوٹھا پیچھے کی جانب جھُکا ہوا ہے تو آپ اپنے مستقبل کو لے کر بہت سوچتے اور محنت کرتے ہیں اور کامیابی کی طرف گامزن ہیں جبکہ آپ بہت ٹیلنٹ بھی رکھتے ہیں اور اگر انگوٹھا ایک دم سیدھا ہے تو آپ بہت بےفکر ہیں اور زندگی میں آگے بڑھنے کا نہیں سوچتے۔

• بڑی ہتھیلی اور چھوٹی انگلیاں

اگر آپ کی انگلیاں چھوٹی جبکہ ہتھیلی بڑی ہے تو آپ کو نئے نئے تجربات کرنا پسند ہے اور آپ کو کچھ نیا کرنے کا شوق رہتا ہے جبکہ آپ میں لیڈر والی خصوصیات بھی موجود ہیں اور آپ جو چاہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں اور آپ کو انتظار کرنا بھی ہرگز پسند نہیں۔

• چھوٹی انگلیاں چھوٹی ہتھیلی

وہ لوگ جن کی چھوٹی انگلیاں اور چھوٹی ہتھیلی ہوتی ہے وہ اپنی زندگی میں تعلیم، صحت، کیرئیر اور ازدواجی زندگی میں کامیاب ہوتے ہیں۔

• لمبی انگلیاں اور بڑی ہتھیلی

جن لوگوں کے ہاتھوں کی انگلیاں لمبی اور ہتھیلی بڑی ہوتی ہے وہ دوسروں کا درد سمجھتے ہیں ان کی مدد کرتے ہیں جذبات سمجھتے ہیں اور یہ اپنی حساس طبعیت کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار بھی رہتے ہیں۔

• لمبی انگلیاں اور چھوٹی ہتھیلی

اب آخر میں اگر بات کی جائے لمبی انگلیاں اور چھوٹی ہتھیلی کی تو ایسے لوگ دماغ کے تیز ہوتے ہیں اور ہر چیز کو سوچنے سمجھنے اور نتیجے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یہ بہت ٹیلنٹڈ ہوتے ہیں یہ خوبصورت بھی ہوتے ہیں اور ہر کسی کو اپنی بات سمجھا کر منوا بھی لیتے ہیں۔

تو یہ تھی ہاتھوں سے متعلق وہ معلومات جو آپ کو آپ کی شخصیت سے جڑی ہر بات بتا سکتی ہے، آپ کے ہاتھ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتے ہیں ہماری ویب کے فیس بک پیج پر جائیں اور کمنٹ میں ہمیں بتائیں، اس تحریر کو لائیک اور شئیر کرنا نہ بھولیئے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US