عالمی وباء کورونا وائرس کی ویکسین سے متعلق اگر آپ کو لگتا ہے کہ صرف پاکستان ہی میں خدشات پائے جاتے ہیں اور لوگ ویکسین لگوانے سے ڈر رہے ہیں تو ہو سکتا ہے آپ غلط ہوں۔
ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح اسپتال کے عملے نے ویکسین لگوانے کے ڈر سے استعفیٰ ہی دے دیا۔
ذرائع کے مطابق امریکی ریاست نیو یارک کے ایک اسپتال لیوس کاؤنٹی جنرل اسپتال نے اس ماہ بچوں کی ڈیلیوری کرنے سے معزرت کر لی ہے، وجہ بتاتے ہوئے اسپتال کے سی ای او کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے خلاف بطور احتجاج نرسنگ اسٹاف سمیت دیگر عملے نے بطور احتجاج استعفیٰ دے دیا ہے۔
جبکہ سی ای او کا مزید کہنا تھا کہ درجن کے قریب استعفوں نے ہمیں مجبور کر دیا تھا کہ ہم یہ اقدام اٹھائیں۔ عملے کے 6 افراد نے استعفٰی دے دیا ہے جبکہ 7 سے زائد افراد اب تک کچھ فیصلہ نہیں کر سکے ہیں۔