وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کی نئی قانون سازی اور انتظامات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں چیف کمشنر اسلام آباد نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی جس کے بعد کابینہ نے انتخابات پھر ملتوی کرنے کی منظوری دی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے اسلام آباد میں پنجاب طرز کے بلدیاتی انتخابات کی قانون سازی کی بھی منظوری دی ہے تاکہ مستقبل میں انتخابات کے عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔