شفقت محمود کا تعلیم ختم کرنے کا فیصلہ ۔۔ 10 اور 12 جماعت کے طلباء کو پاس کرنے کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ و مزاحیہ میمز وائرل

image

گزشتہ روز وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی جانب سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو امتحانات میں پاس کرنے کے فیصلے کے بعد سے سوشل میڈیا پر شفقت محمود کی دھوم مچ گئی۔

طلبہ نے ''تھینک یو'' شفقت محمود اور ''آپ ہمیں کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے'' کے ہیش ٹیگ لگا کر شفقت محمود کو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔

امتحانات میں پاس کئے جانے کے فیصلے کے بعد سے سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہو گئی، کسی نے ٹوئٹ کیا کہ شفقت محمود نے تعلیم ختم کرنے کا فیصلہ کا لیا'' تو کسی نے تصویر کے ساتھ ٹوئٹ کی کہ کورونا کے باعث میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پاس کرنے والے طلبہ 5 سال بعد مزدوری کر رہے ہوں گے''۔

البتہ کئی صارفین اس فیصلے پر برہم نظر آئے اور اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے بچوں کے مستقبل سے نہ کھیلنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US