لیموں پر تیل لگا کر فریج میں رکھ دیں اور پھر دیکھیں اس کا کمال جانیئے لیموں پر تیل لگا کر فریج میں رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟

image

ہم اکثر یہ سوچ کر لیموں خرید لاتے ہیں کہ کھانوں میں بھی استعمال ہو جائے گا اور جوس بھی بنا کر پی لیں گے مگر لیموں فریج میں رکھ کر یا تو ہم بھول جاتے ہیں یا پھر وہ استعمال میں آنے سے پہلے ہی سڑ جاتے ہیں اور ذائقہ بھی کڑوا ہو جاتا ہے۔

لیکن کیا آپ نے کبھی لیموں پر تیل لگا کر انہیں فریج میں رکھا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہی ایسا کر کے دیکھیں آپ بھی اس کے نتائج دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

لیموں پر تیل لگا کر فریج میں رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟

اگر آپ لیموں پر تیل لگا کر انہیں فریج میں رکھیں تو اس سے لیموں لمبے عرصے تک تازہ رہیں گے، نہ ہی ان کا چھلکا خراب ہو گا اور نہ ہی ذائقہ بدلے گا بس بتائے گئے طریقے سے لیموں کو فریج میں اسٹور کریں اور کئی دنوں تک استعمال کریں۔

لیموں کو کئی دن تک تازہ رکھنے کا طریقہ

• بازار سے لانے کے بعد لیموؤں کو دھو لیں اور سکھا لیں کہ یہ گیلے نہ رہیں۔

• اب تمام لیموں پر اپنے ہاتھوں سے کھانے کا تیل یعنی سرسوں آئل لگا دیں۔

• اب ایک جالی والی باسکٹ میں پہلے پیپر ٹاول یا بٹر پیپر بچھائیں۔

• پھر اس میں سارے تیل لگے ہوئے لیموں رکھیں اور اس باسکٹ کو فریج میں رکھ دیں۔

• اب آپ چاہے 2 ہفتے یا 3 ہفتے بعد بھی لیموں استعمال کریں یہ رس بھرے اور تازہ ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US