سوشل میڈیا پر سندھ اسمبلی کے رکن اور پی ٹی آئی کی جانب سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس میں وہ سندھ حکومت پر کرپشن کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حلیم عادل شیخ ایک اسکول ڈیسک بنانے والے سے گفتگو کررہے ہیں۔ جہاں وہ ڈیسک کی قیمت کے حوالے سے معلومات حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے ڈیسک کی قیمت کے بارے میں پوچھا تو اس شخص نے بتایا کہ یہ ڈیسک تقریباً 5 ہزار روپے تک کی ہے۔
حلیم عادل شیخ کا سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ حکومت 5 ہزار کی ڈیسک کو 29 ہزار کی خرید رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت 3 گنا زیادہ پیسوں میں اسکول ڈیسک کو خرید رہی ہے۔ یہ پیسے عوام کے ہیں اور ہم سندھ حکومت کو عوام کے پیسے لوٹنے نہیں دیں گے۔