کس نمبر والی پیالی سب سے پہلے بھری جائے گی ۔۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں؟

image

ویسے تو کئی تصاویر انسان کی عقل کو ٹیسٹ کرنے میں مدد کر سکتی ہے، چاہے وہ فرق تلاش کرنے والی تصاویر ہوں یا پھر تصویر میں چھپی چیزوں کو۔ لیکن اس تصویر میں کچھ منفرد ہے، جو کہ ہو سکتا ہے آپ کو بھی پہچاننے میں مشکل ہو۔

زیر نظر تصویر میں چائے ان پائپوں کے ذریعے چائے کے پیالیوں تک پہنچانی ہے، اب غور طلب بات یہ ہے کہ ان کپ میں کون سا کپ پہلے بھرے گا؟ کیا آپ بتا سکتے ہیں؟ ہو سکتا ہے آپ سوچ رہے ہوں کہ الٹے ہاتھ موجود 4 نمبر اور 9 نمبر والی سائڈ ہی پہلے بھرے گی اور اس میں بھی پہلے 4 نمبر اور پھر 9 نمبر بھرے گا۔ ہو سکتا ہے آپ یہی سوچ رہے ہوں۔ تو دوستوں یہاں تک تو بالکل ٹھیک سوچا کہ پہلے الٹے سائڈ والا پائپ بھرے گا، لیکن جیسے ہی وہ نمبر 4 کے پائپ تک پہنچے گا تو وہ رک جائے گا، کیونکہ پائپ تو بند ہے۔ اور پھر جب چائے وہ 9 نمبر کے پائپ تک پہنچے گی تو پائپ چونکہ آخری کونے پر بند ہے تو وہ وہاں بھی رُک جائے گی۔ یعنی نمبر 4 اور نمبر 9 بھر ہی نہیں سکتے۔ اس طرح چائے پہنچتی ہے سیدھے ہاتھ کی طرف جہاں وہ پہلے بیچ کے حصے میں بھر جاتی ہے، اور پھر آپ سوچ رہے ہونگے اب تو 7 نمبر ہی پہلے بھرے گا۔ لیکن آپ غلط ہو سکتے ہیں کیونکہ 7 نمبر بیچ سے بند ہے یعنی چائے آگے جا ہی نہیں سکتی۔ اس طرح آخری میں ایک ہی نمبر کی پیالی بچتی ہے اور وہ ہے نمبر 5 جو کہ بھرتا ہے۔ یعنی آخری میں پہلی پوزیشن نمبر 5 نے حاصل کی ہے۔ کمنٹس میں آپ بھی بتائیں کہ کیا آپ کا جواب بھی نمبر 5 ہی تھا؟


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US