کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خبر، شہر قائد سمیت صوبہ سندھ میں تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں مون سون سسٹم داخل ہو چکا ہے، کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔
چند دن قبل شہر گراچی کی عوام پر سورج آگ برسا رہا تھا تاہم اب محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو بارش کی نوید سنا دی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے، تاہم تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں تیز بارش بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے حیدر آباد، ٹھٹھہ، سکھر، لاڑکانہ کے علاوہ خیر پور، جیکب آباد، شکار پور، جامشورو میں بھی 23 سے 25 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔