بادام کی چائے ۔۔ انسولین کے انجیکشن لگواتے ہیں تو جانیئے بادام کی چائے کیسے شوگر کو کم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے؟

image

ہمارے ہاں روزانہ ناشتے میں چائے پینا لازمی سمجھا جاتا ہے ناشتہ چائے کے بناء ادھورا سمجھا جاتا ہے لیکن صبح کے اس پہر جبکہ آپ نے کچھ کھایا پیا نہ ہو پیٹ خالی ہو اس وقت چائے پینا مضر صحت سمجھا جاتا ہے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ چائے میں کیفین کے عنصر بھی پائے جاتے ہیں جو دماغ کو سن کرنے کی وجہ بنتے ہیں۔

لیکن اگر چائے میں ادرک اور سونف یا دیگر مصالحے جات کا اضافہ کی جائے تو ہر مصالحہ اپنی افادیت کے حساب سے بے شمار فوائد دیتا ہے۔

آج ہماری ویب میں ہم آپ کو بادام کی چائے پینے کے بہترین طبی فائدے بتانے جا رہے ہیں جن کو جاننے کے بعد یوں تو ہر کوئی اس کو پینا چاہے گا ساتھ ہی بزرگ بھی لازمی استعمال شروع کردیں گے۔ لیکن فوائد س پہلی ذائقہ سے بھرپور بادام کی چائے بنانے کا طریقہ بھی جان لیں تاکہ جب کچھ الگ پینے کا دل ہو یہ چائے ہی کیوں نہ بنالی جائے۔

بادام کی چائے بنانے کا طریقہ:

رات کو چھ سے سات بادام کو بھگو دیں اور صبح اس کو چھیل کر بلینڈر میں ڈال لیں یا سل بٹے پر پیس کر پاؤڈر تیار کرلیں۔ اس پاؤڈر کو آدھا کپ پانی اور آدھا کپ دودھ میں اچھی طرح مکس کرکے پکالیں۔ اچھی طرح ابال آنے پر اس کو چھان کر پی لیں۔

فائدے:

مضبوط ہڈیاں:

بادام کی چائے پینے سے ہڈیوں میں مضبوطی آتی ہے اور جوڑوں کی تکلیف بھی دور ہو جاتی یے۔ اگر آپ کمزور محسوس کرتے ہیں خود کو چلتے چلتے گر جاتے ہیں یا پھر ہڈیوں میں درد ہوتا ہے تو روزانہ دن میں کسی بھی وقت ناریل کی چائے کا استعمال کریں۔

بلڈ پریشر:

بلڈ پریشر کا مستقل علاج ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق بادام کی چائے ہے لہذا اس کی چائے پینا شروع کردیں۔

سکن:

سکن کو تروتازہ اور گلوئنگ رکھنے کے لئے بھی بادام کی ذائقہ دار چائے پیئیں اور مہنگے فیشل ٹریٹمنٹ سے جان چھڑوائیں۔

کولیسٹرول:

کولیسٹرول کو کم کرنے میں وقت درکار ہوتا ہے اس لئے چہل قدمی کا مشورہ دیا جاتا ہے ساتھ ہی اس چائے کو پی کر بھی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

شوگر:

شوگر حد سے زیادہ نقصان دہ ہے جو اندرونی طور پر جسم میں مزید پیچیدگیوں کو پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔ اس مرض میں بھی بادام کی چائے پینا مفید ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US