گزشتہ روز دنیا بھر میں واٹس ایپ ، فیسبک اور انسٹاگرام سروس تقریباً ساڑھے آٹھ بجے کے قریب متاثر ہوگئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی تو جیسے دنیا ہی ختم ہوگئی تھی۔ ساڑھے سات گھنٹے طویل سوشل میڈیا سروس معطل رہی جس کے بعد فیسبک اور واٹس انتظامیہ کی جانب سے وضاحتی پیغام آنا شروع ہوئے۔
گھنٹوں سوشل میڈیا سائٹس بند رہنے کے باعث دنیا بھر کے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اس دوران کافی متحرک تھا اور اس کی جانب سے فیسبک کو شدید طنز کا نشانہ بنا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر پر کچھ مزاحیہ پوسٹ شئیر کیں جس کے بعدوہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
ایک صارف نے فیسبک کے بانی مارک زکر بررگ کی مزاحیہ پوسٹ شئیر کی جو بہت زیادہ وائرل ہوئی۔
ایک اور مزاحیہ میم دیکھیے۔
دوسری جانب سے سات سے آٹھ گھنٹے فیسبک بند رہنے کی وجہ سے فیس بک کے مالک مارک زکربرگ کو چھ بلین ڈالر تقریبا 12کھرب روپے کا جھٹکا لگا۔
بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سروسز کے مالک مارک زکربرگ کی ذاتی دولت چند گھنٹوں میں 6 بلین ڈالر سے زیادہ کم ہو گئی، جس کی وجہ سے وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ایک درجے نیچے چلے گئے ہیں۔ تاہم اب تک کمپنی نے تفصیلات ظاہر نہیں کی ہے کہ سروسز کیوں متاثر ہوئیں تھیں۔
پاکستانی اداکار کیا کرتے رہے؟
سوشل میڈیا سائٹس تو بند تھیں لیکن اس دوران پاکستان کے مشہور اداکار عمران اشرف ایک گھنٹے تک کیا کرتے رہے؟
اس پر پاکستان کے نامور اداکار عمران اشرف نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے اور ٹوئٹ میں کہا کہ ’اور میں ایک گھنٹے میں 25 وائی فائی تبدیل کرچکا ہوں۔