دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین پر لوگوں کا رش ۔۔ جانیے 5 وہ دلچسپ باتیں جن کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں

image

دبئی ایکسپو 2020 کا آغاز ہوچکا ہے، جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 192 ممالک شرکت کررہے ہیں۔ چھ ماہ تک جاری رہنے والے دبئی ایکسپو 2020 کے میلے میں موجود 5 ایسی چیزیں ہیں جو لوگوں کیلئے مرکز نگاہ بنی ہوئی ہیں۔

آج ہم آپ کو دبئی ایکسپو 2020 میں موجود ان چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جو ہر آنے والے کو اپنی طرف کھینچ رہی ہیں۔

پاکستانی پویلین

پاکستانی پویلین جیسے "دی ہِڈن ٹریژر" (The Hidden Treasure) کا نام دیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستان پویلین 3 ہزار 200 مربع میٹر پر مشتمل ہے۔ جہاں پاکستانی تاریخ، روایات اور ثقافت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحت کو بھی فروغ دیا جارہا ہے۔

پاکستانی پویلین کی انوکھی بات یہ ہے پاکستانی پویلین کی عمارت رنگین شیشوں پر مشتمل ہے۔ جو کہ دبئی ایکسپو میں آنے والے افراد کو اپنی طرف متوجہ کررہی ہے۔

پانی کا آبشار

ایکسپو دبئی 2020 میں ایک ایسا مقام بھی ہے، جہاں مصنوعی پانی کا آبشار بنایا گیا ہے۔ جو کہ فیملیز کیلئے تفریحی مقام بنا ہوا ہے۔ وہاں پر موجود افراد کیلئے مصنوعی پانی کا آبشار، تصاویر کھینچنے کیلئے ایک بہترین اسپاٹ بن چکا ہے۔

سنگاپورین گارڈن

سنگاپورین اسپاٹ کو دبئی ایکسپو 2020 میں سب سے زیادہ سبز ترین جگہ قرار دیا گیا ہے۔ اس مقام پر ہزاروں کی تعداد میں درخت اور مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے ہیں۔ جبکہ یہ جگہ دبئی ایکسپو 2020 میں آنے والوں کو پرامن ماحول فراہم کررہی ہے۔

تاریخی ایسکلیٹر

دبئی ایکسپو 2020 میں سب سے بڑی تاریخی ایسکیٹر نصاب کی گئی ہے۔ جو کہ سعودی پویلین میں موجود ہے۔ جیسے ہی آپ اوپر جاتے جائیں گے، آپ کو سعودی تاریخ کے بارے معلومات ملتی جائے گی۔

ثقافتی میوزک اور رقص

دبئی ایکسپو 2020 کی ایک منفرد بات یہ بھی ہے کہ ایک چھتری تلے دنیا بھر کی ثقافتیں، تاریخ اور میوزک کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ دبئی ایکسپو 2020 میں آرکیٹیکچر، خوراک، زراعت، انڈسٹری، آرٹ اور تخلیقات کا بھی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کے باعث 2020 میں منعقد نہ ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے تجارتی میلے دبئی ایکسپو 2020 عالمی نمائش کا متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں آغاز ہوچکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US