سوشل میڈیا پر عمران خان کو مبارکباد کیوں دی جارہی ہے؟

image

پاکستان کے وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا نام آج صبح سے سوشل میڈیا سایٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر ہے۔ جبکہ صارفین عمران خان کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج 5 اکتوبر کو سابق کپتان عمران خان کی سالگرہ ہے، انہوں نے اپنی زندگی کی 69 بہاریں دیکھ لی ہیں۔

جبکہ ٹوئٹر پر بڑی تعداد میں صارفین کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد دی جارہی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر "ہیپی برتھ ڈے پی ایم آئی کے" بھی ٹاپ ٹرینڈ میں سر رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین ٹرینڈ کے ذریعے عمران خان سے اپنی محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

پاکستانی اداکار اور شو ہوسٹ شفاعت علی نے عمران خان کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی جانب سے کیے گئے وعدے یاد دلا دیے۔

آئی سی سی کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے بھی عمران خان کو مبارکباد دی گئی، اور کہا گیا کہ عمران خان 1992 کے ورلڈ کپ کے فاتحہ ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کی تاریخ پیدائش کے حوالے سے پہلے ابہام موجود تھا۔ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر عمران خان کو سالگرہ کی مبارک دی گئی۔ جس کے بعد مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US