بیرون ملک رہنے والے شہری اگرچہ ملک سے دور ہوتے ہیں مگر وہ کئی مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں۔ انہی مشکلات سے نکلنے کے لیے وہ کئی طرح کے راستے تلاش کرتے ہیں۔
اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ پردیس میں رہنے والے ان شہریوں نے کس طرح ایک گھر میں چوری کی واردات کی اور قتل کی سزا کے طور پر سزائے موت سنائی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی عدالت نے 5 افراد کو چوری کی واردات کے دوران قتل کے جرم میں سزائے موت سنادی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجمان کی عدالت نے 5 افراد کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے، ان تمام 5 افراد کا تعلق ایشیائی ملک سے ہے۔ ان تمام 5 افراد پر اپنے ساتھی بزنس مین سے 109000 درہم چوری کرنے اور اسے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقتول کے دوست کی جانب سے اس کی گمشدگی پر پولیس سے رابطہ کیا گیا تھا، جس پر پولیس نے چھان بین اور مقتول کے گھر میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران پولیس ہکا بکا رہ گئی جب مقتول کے ریفریجیریٹر سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس انویسٹیگیشن میں کہا گیا ہے 5 افراد کو مقتول کے گھر جاتے دیکھا گیا ہے جن کی شناخت ہو گئی ہے، مجرمان کی جانب سے مقتول کے گھر کے پاس ہی ایک اپارٹمنٹ خریدا گیا تھا، تاکہ مقتول کو باآسانی قتل کیا جا سکے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مجرمان مقتول کے گھر داخل ہوئے، قتل کی واردات کے بعد تین مجرمان واپس اپنے اپارٹمنٹ کو چلے گئے جبکہ دو مجرمان ائیر پورٹ کے لیے فرار ہو گیئے تھے جنہیں بعدازاں پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔
پولیس کے مطابق مجرمان نے جرم کا اقرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے دوستوں کی مدد سے اس قتل کی واردات کو انجام دیا ہے۔