گردے خون میں موجود اضافی سیال اور کچرے کو فلٹر کرتے ہیں اور ان کے افعال متاثر ہونے پر یہ کچرا جمع ہونے لگتا ہے، گردوں کے امراض کے شکار افراد میں دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بھی بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
جبکہ جگر انسانی جسم کا اہم اور حساس ترین عضو ہے جو خون بنانے، خون کی صفائی اور پورے جسم میں اس کی ترسیل کا کام کرتا ہے جگر کو انسانی جسم کا سب سے بڑا اندرونی عضو تسلیم کیا جاتا ہے۔
یہ دونوں اعضاء ایسے ہیں جن کے متاثر ہونے اور بیماری میں مبتلا ہونے سے انسان کے پورے جسم کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے، ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ جگر کو صحت مند رکھنے کے لیے قدرتی غذاؤں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیئے جبکہ پروسیسڈ غذاؤں سے اس پر براہِ راست منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور گردوں کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیئے جبکہ تمباکو نوشی ترک کر دینی چاہیئے۔
جہاں یہ مثال موجود ہے کہ زیتون میں کئی بیماریوں کا علاج ہے وہیں اس کے پتوں میں بھی حیرت انگیز فوائد چھپے ہیں زیتون کے پتے جگر اور گردوں کے افعال کو بہتر بنانے اور ان کی صحت برقرار رکھنے کے لئے بہترین ہیں۔
آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں گردوں اور جگر کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے زیتون کے پتوں کا ایسا حیرت انگیز قہوہ جس کے استعمال سے آپ رکھ سکیں کہ اپنے جگر اور گردوں کو بیماریوں سے محفوظ اور صحت مند، تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔
زیتون کے پتوں کا قہوہ بنانے کا طریقہ
اجزاء
پانی ۔۔۔ ایک گلاس
زیتون کے پتے ۔۔۔ 6 سے 8 عدد
ترکیب
ایک پین میں ایک گلاس پانی ڈالیں، اب اس میں 6 سے 8 عدد زیتون کے پتے ڈالیں اور جوش دیں جب اس میں 4 سے 6 اُبال آ جائے تو اسے چھان کر پی لیں، روزانہ یہ ایک سے دو مرتبہ پی لیں اس سے آپ کے گردے اور جگر ڈیٹاکس ہو کر ایک دم ایسا نیا ہو جائے گا کہ جگر اور گردوں کے خراب ہونے کا اندیشہ بھی باقی نہیں رہے گا۔