پاکستان کے لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف اب ہم میں نہیں رہے لیکن اپنی یادوں اور اپنے کاموں کے ہمارے درمیان چھوڑ گئے۔ عمر شریف نے اپنی زندگی میں ایک اسپتال قائم کیا تھا جو انہوں نے اپنی والدہ کے نام پر بنوایا تھا۔
عمر شریف کے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کے لیے اہم خبر سامنے آئی۔
ایک ویب سائٹ کے مطابق عمر شریف کے اسپتال میں مریضوں کا علاج بالکل مفت کیا جائے گا اس کے علاوہ خواتین مریضوں کے لیے خصوصی ٹریٹمنٹ کا انتظام کیا جائے گا۔
خیال رہے عمر شریف گزشتہ ہفتہ دو اکتوبر کو جہاں فانی سے رخصت ہوئے ، ان کی نمازِ جنازہ جرمنی میں ادا کی گئی۔
علاوہ ازیں عمر شریف کی میت نیورمبرگ سے پہلے میونخ منتقل کی جائے گی، جہاں سے ترکش طیارے کی پروازسے میت استنبول پہنچائی جائے گی۔
عمر شریف کی میت کل صبح 5 بجکر 45 منٹ پر ترکش ایئرلائن سے کراچی پہنچائی جائے گی۔