دونوں میاں بیوی کینسر میں مبتلا ہوگئے تھے اور پھر ۔۔ ۔ جانیے کینسر سے لڑنے والی فہمیدا مرزا اور ان کی فیملی سے متعلق وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

پاکستانی سیاست دان اگرچہ میڈیا کی نظروں میں منفی طور پر اور ایک غیر سجیدہ شخصیت کے طور پر دکھائی دیتے ہیں، لیکن ان میں سے اکثر سیاست دان ایسے بھی ہیں جو کہ مشکل صورتحال سے گزر کر آئے ہیں۔ ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو فہمیدا مرزا کے بارے میں کچھ ایسی معلومات فراہم کریں گے جو ہو سکتا ہے کہ آپ نے پہلے کبھی نہیں سنی ہو۔

20 دسمبر 1956 کو سندھ کے شہر کراچی میں پیدا ہونے والی فہمیدا مرزا کا گھرانہ سندھ کا معتبر گھرانہ کہلاتا ہے۔ فہمیدا مرزا نے ابتدائی تعلیم آبائی شہر سے حاصل کی جبکہ پرائمری کی تعلیم سینٹ میری کنونٹ حیدر آباد سے حاصل کی تھی۔ 1982 میں فہمیدا مرزا نے جامشورو کی لیاقت میڈٰیکل یونی ورسٹی سے ایم بی بی ایس مکمل کیا۔ سیاست دان ہونے کے ساتھ ساتھ فہمیدا مرزا ایک بزنس وومن اور ایک ماہر زراعت بھی ہیں۔ جبکہ وہ مرزا شوگر ملز کی سی ای او بھی ہیں، اور ایک ایڈور ٹائزنگ کمپنی کی سربراہ بھی ہیں۔
فہمیدا مرزا کا تعلق ایک پڑھے لکھے گھرانے سے ہے، ان کے دادا حیدر آباد سندھ میونسپلٹی کے پہلے مسلمان صدر منتخب ہوئے تھے۔ جبکہ ان کے والد قاضی عبدالمجید عابد 1982 سے 1900 تک کئی صوبائی اور وفاقی وزارتوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ فہمیدا مرزا کا گھرانہ حیدر آباد میں قاضی گھرانے کے نام سے مشہور ہے۔ گھرانے کو آج بھی اسی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جو کہ ماضی میں تھا۔ فہمیدا مرزا کے والد ایک صحافی بھی تھے۔ جبکہ والد کی پھیپڑوں کے کینسر کی وجہ سے 1996 میں وفات ہوئی تھی۔ فہمیدا مرزا ککے گھرانے کے دیگر افراد بھی سیاست دان ہیں۔ فہمیدا مرزا کے چچا قاضی محمد اکبر بھی صوبائی کابینہ میں بطور وزیر شامل رہ چکے ہیں، جبکہ سابق ایم این اے قاضی اسر فہمیدا مرزا کے بھائی ہیں۔
فہمیدا مرزا کے شوہر ذوالفقار مرزا بھی سیاست دان ہیں اور پیپلز پارٹی سے کئی سالوں تک منسلک رہے۔ جبکہ اب فہمیدا مرزا کے بیٹے حسنین مرزا ہیں۔ جو کہ صوبائی اسمبلی کے ممبر بھی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وکیل بھی ہیں۔
فہمیدا مرزا کی بیٹی شزرے مرزا اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتی ہیں۔ جب فہمیدا مرزا قومی اسمبلی کی اسپیکر تھیں، اس وقت بھی شزرے والدہ ہی کے ساتھ دیکھی جاتی تھیں۔ شزرے اپنے والدین سے متعلق کہتی ہیں کہ میری اور ابو کی دونوں کی پسندیدہ شخصیت میری امی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ابو کافی سپورٹ کرتے ہیں وہ نرم مزاج ہیں جبکہ امی کافی سخت مزاج ہیں۔ شزرے اپنے والدین کی چہیتی اور لاڈلی بیٹی ہیں۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ ہماری جو بھی فرمائش ہوتی ہے وہ ہم ابو سے ہی کرتے ہیں چپکے سے۔
ماضی میں فہمیدا مرزا اور ان کے شوہر ذوالفقار مرزا کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئے تھے، والدین کو اچانک اس مہلک بیماری میں مبتلا دیکھ کر بچے بھی افسردہ ہو گئے تھے، اور بیٹی شزرے بھی تکلیف میں تھی۔ لیکن بروقت علاج اور دیکھ بھال کی وجہ سے میاں بیوی نے کینسر کو شکست دے دی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US