ایکسٹسی ڈرگ کیا ہے اور شاہ رخ خان کے بیٹے سے کون سے خطرناک ڈرگ برآمد کیے گئے؟ جانیے بچوں کو کس طرح ان ڈرگس سے بچایا جا سکتا ہے

image

نشہ ایک ایسی لت ہے جو کہ انسان کی زندگی کو برباد کر سکتی ہے، ایک ایسی عادت جو کہ صرف آپ کی جسمانی صحت بلکہ دماغی صحت کو بھی متاثر کرتی ہے۔ اگرچہ انسان اس نشہ کو بطور ایک خاص نسخہ استعمال کرتا ہے تاکہ تھکان نہ ہو اور جو کام کر رہا ہے وہ جاری رہے۔ مگر یہی نشہ اسے ایک ایسے اندھیرے کی طرف دھکیل رہا ہوتا ہے جو اس کا مستقبل تاریک کر رہا ہوتا ہے اور پھر آخری میں یہی جملہ ہوتا ہے جو اس زندگی کی ترجمانی کرتا ہے، کہ اب پچھتائے کیا ہوت، جب چڑیا چگ گئی کھیت۔

ڈرگس اور ان کا استعمال بھی ایک نشہ ہے اور عموما سیلیبریٹیز اس کا استعمال کرتے نظر آئے ہیں۔ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری سے پہلے بھی گزشتہ سال ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کئی اداکار بشمول ملائکہ اروڑا، دپیکا پڈوکون، ارجن کپور شامل تھے۔ اور پارٹی کے کیمرہ میں بھی کرن جوہر تھے۔ بہر حال موضوع ہے، ڈرگس، شاہ رخ خان کے بیٹے بھی منشیات اور اس کے استعمال کی وجہ سے حراست میں لیے گئے ہیں۔ نارکوٹس کنٹرول بیورو کی جانب سے عدالت میں بتایا گیا ہے کہ 13 گرام کوکین، 21 گرام چرس، 22 ایکسٹسی کے پلز، جبکہ 5 گرام ایم ڈی بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ سب ہ ڈرگس ہیں جو کہ انسانی صحت کے لیے مضر ہیں۔ ایکسٹسی کیا ہے:
ایکسٹسی ایک ایسا ڈرگ ہے جو کہ آپ کو مدہوش کر دیتا ہے، ایک ایسی دنیا میں داخل کر دیتا ہے جیسے آپ اپنی ہی دنیا میں مگن ہو، مگر دراصل یہ آپ کے دماغ پر قابض ہو جاتا ہے، اسی لیے آپ ایک الگ ہی دنیا میں مگن ہوتے ہو۔ ایکسٹسی ڈرگ ان محفلوں اور کلبوں میں نوجوانوں اور کم عمر لڑکے لڑکیاں استعمال کرتے ہیں جو کہ کئی کئی گھنٹے ناچتے رہتے ہیں۔ یہ ڈرگ انہیں تھکنے نہیں دیتا ہے۔ ڈرگ کے اثرات: اس ڈرگ کے اثرات کچھ یوں ہوتے ہیں کہ انسان کے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے، منہ سوکھنے لگتا ہے، دھندلا پن محوس ہوتا ہے، پسینہ زیادہ آتا ہے، جبکہ متلی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اس ڈرگ کے استعمال سے انسان پریشان اور الجھا ہوا محسوس کرتا ہے۔
کوکین کیا ہے: کوکین بھی ایک ایسا ہی ڈرگ ہے جو کہ آپ کو پھرتی کے لیول کو بڑھاتی ہے۔ بہت سے لوگ پاؤڈر کے طور پر اس ڈرگ کو ناک کے ذریعے سونگھتے ہیں ، جبکہ کئی اپنے دانتوں میں مانجھ لیتے ہیں۔ اور کئی انجیکشن کے ذریعے اپنے جسم میں داخل کرتے ہیں۔ یہ ڈرگ بھی آپ کو ایک ایسی صورتحال میں داخل کر دیتا ہے جس سے انسان مدہوش ہو جاتا ہے۔ ڈرگ کے اثرات: یہ ڈرگ دماغ کے اس حصے پر اثر انداز ہوتا ہے جو کہ انسان کے لُطف کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس ڈرگ کے نشے سے سننے کی، دیکھنے کی اور محسوس کرنے کی حساسیت کافی حد تک بڑھ جاتی ہے، آپ کی خوشی کو غیر معمولی حد تک بڑھا دیتی ہے۔ اسی ڈرگ کے استعمال سے شدید سر درد، ہارٹ اٹیک کا خطرہ، جنسی مشکلات، ایچ آئی وی، سونگھنے کی صلاحیت کھو دینا سمیت کئی دیگر بیماریاں ہو سکتی ہیں۔ بچوں کی حفاظت:
ڈرگس ایک ایسا نشہ ہے جو کہ نوجوان نسل کو تباہ جرتا جا رہا ہے، ضروری ہے کہ بچوں کی تربیت پر اس حوالے سے بھی دھیان دیا جائے۔ بچوں کو کسی بھی طرح ایسی محفلوں میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے۔ ایسے ماحول سے اجتنا کیا جائے جہاں منشیات کا استعمال ہوتا ہے، کیونکہ عموما بچے بڑوں کی دیکھا دیکھی ہی سب کچھ کرتے ہیں۔ اپنے بچوں اور اپنے بیچ کی دیوار کو ختم کیا جائے، ان سے بیٹھ کر بات چیت کی جائے تاکہ ان کی دماغی صورتحال کا اندازہ ہو۔ انہیں ایک ایسا ماحول فراہم کیا جائے کہ وہ اُس طرف جانے کا سوچ ہی نہ پائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US