عمر شریف کی نمازِ جنازہ مفتی تقی عثمانی نہیں بلکہ اب کون پڑھائے گا؟ صاحبزادے جواد عمر نے اس حوالے سے تصدیق کر دی

image

معروف کامیڈین عمر شریف کی نماز جنازہ پڑھانے کے حوالے سے ان کے بیٹے کا بیان سامنے آگیا۔

مرحوم عمرشریف کی نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی نہیں بلکہ اب مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں گے، جو کہ بدھ کے روز کلفٹن عمر شریف پارک میں 3 بجے ادا کی جائیگی۔

عمر شریف صاحب کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی۔

دوسری جانب عمر شریف کی میت نیورمبرگ سے پہلے میونخ منتقل کی جائے گی، جہاں سے ترکش طیارے کی پروازسے میت استنبول پہنچائی جائے گی۔

مرحوم کامیڈین عمر شریف کی میت کل صبح 5 بجکر 45 منٹ پر ترکش ایئرلائن سے کراچی پہنچائی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US