جہاز کو اڑتے دیکھا ہوگا، لینڈ کرتے دیکھا ہوگا لیکن شاید ہی کسی نے جہاز کو پل کے نیچے پھنسا ہوا دیکھا ہو۔ لیکن پڑوسی ملک بھارت میں ایسا ہوچکا ہے۔ دراصل ائیر انڈیا کا طیارہ جسے ایک شخص نے حال ہی میں خریدا ہے لیکن اپنے گھر لے جانے کی خواہش میں وہ دہلی کی عام سڑکوں سے جہاز کو گھر لے جانے لگا تو طیارہ پل کے نیچے پھس کر رہ گیا۔
سوچنے والی بات ہے دہلی بھارت کا دارلحکومت ہے اور وہاں کی سڑکیں اتنی مصروف ہیں کہ کار اور موٹڑ سائیکلوں کے لئے بھی مشکل سے جگہ بن پاتی ہے۔ ایسے میں سڑک سے جہاز کیسے گزر جاتا؟ مگر جیسے شوق کا کوئی مول نہیں ویسے شاید شوق پورا کرتے ہوئے لوگ جذباتیت میں عقل کا دامن بھی ہاتھ سے چھوڑ دیتے ہیں۔ اور ایسی مضحکہ خیز صورتحال پیدا ہوجاتی ہے۔