گزشتہ دنوں افغان وزیر داخلہ کی جانب سے ایک بیان جاری ہوا ہے جس کے مطابق افغان شہریوں کیلئے پاسپورٹ کا اجرا کا عمل پھر سے شروع کیا جارہا ہے۔ تاہم اس مرتبہ پاسپورٹ پر پرانے ٹاٹٹل کی جگہ 'اسلامی جمہوریہ افغانستان' لکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ پر شائع شدہ پرانے نام جمہوری اسلامی افغانستان کی جگہ 'اسلامی جمہوریہ افغانستان' لکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں پاسپورٹ سروس کو بحال کردیا گیا ہے۔ تاہم پاسپورٹ کے حصول کیلئے ایک لاکھ 70 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں 15 گست کو کابل پرطالبان کے کنٹرول کے بعد وزارت داخلہ نے پاسپورٹ آپریشنز معطل کردیے تھے۔