ماں باپ بچوں کو پڑھا لکھا کر اچھا انسان بنانے کے لئے جتن کرتے ہیں اور کہتے ہیں بیٹا اچھے کام کرنا تاکہ ماں باپ کا نام روشن ہوسکے لیکن دنیا میں کچھ ایسے خوش نصیب بچے بھی ہیں جن کا نام ان کے ماں باپ نے روشن کیا ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو ایسے ہی ماں باپ اور بچوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔
کرکٹر اظہر علی کے والد محمد رفیق
اظہر علی کی کرکٹ سے تو آپ سب ہی واقف ہوں گے مگر حال ہی میں ان کے والد نے ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جس سے ہر پاکستانی کی طرح خود اظہر علی بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ محمد رفیق نے شیخوپورہ میں ہونے والی اکیس کلومیٹر کی میراتھون ریس جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ محمد رفیق اس سے پہلے بھی کئی ریس میں حصہ لے چکے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر اظہر علی نے اپنے والد کی جیت کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ “ابو جی مجھے آپ کا بیٹا ہونے پر فخر ہے“
عمران ریاز خان
صحافی اور نیوز اینکر مران ریاز اپنے چبھتے انداز کی وجہ سے ہر جگہ ہی مشہور ہیں۔ لیکن ان کے والد نے بھی ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جس سے عمران ریاز کا سر بھی فخر سے اونچا ہوگیا۔عمران ریاز کے والد جو پیشے کے اعتبار سے انجینئیر ہیں انھوں نے اپنے بیٹے کے لئے ایک گھر نما گاڑی بنائی ہے جس میں بیڈ سے لے کر مائیکروویو اون اور ٹی وی بھی ہے۔ یہ گاڑٰی انھوں نے اس لئے بنائی تاکہ ان کے صاحبزادے عمران اپنا شکار کا شوق پورا کرنے کے لئے وہ گاڑی لے جاسکیں اور جنگلوں میں بھی سکون کی نیند سو سکیں۔
جاوید شیخ
پاکستان کے مشہور اور سلجھے ہوئے اداکار جاوید شیخ اپنے دھیمے لب و لہجے اور منجھی ہوئی اداکاری کی وجہ سے جاتے ہیں۔ ان کی اداکاری اور بڑا نام ہی ان کے بچوں کی پہچان کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ اگرچہ ان کے بیٹا اور بیٹٰ بھی اداکاری کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ابھی تک اس شہرت سے کہیں دور ہیں جو ان کے والد کو حاصل ہے۔