اس وکیل نے ڈنڈے سے عدالتی دفتر کے سارے شیشے کیوں توڑ دیے؟

image

ہمارا ملک وہ ہے جہاں وکیلوں کی بد معاشی ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی ایک کے بعد ایک واقعہ سر اٹھا لیتا ہے، آج سے چند منٹ قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایڈووکیٹ ماجد جہانگیر نے مقدمے کی کاپی دیر سے ملنے پر لاہور ہائیکورٹ کاپی برانچ کے شیشے توڑ دیے ہیں اس موقعے پر وہاں۔

موجود پولیس اہلکار انہیں انتہائی تمیز سے کہتا رہا کہ سر آپ ایسا نہ کریں ، آپکی مہربانی ہوگی ارو میں تو آپکو اس لیے سمجھا رہا ہوں کہ آپ ہمارے بھائی ہو ۔ یہ سب الفاظ انہوں نے وکیل سے کہے مگر غصے سے بھرا ہوا یہ وکیل کہنے لگا کہ تم پیچھے ہو جاؤ یہ ہمارا وکیلوں کا معاملہ ہے ۔ اور جب وکیل نہیں سمجھا تو وہ وہاں سے چلا گیا ۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہوئی جس کے بعد اب اس ایڈووکیٹ ماجد جہانگیر نامی اس وکیل کو جیل ہو گئی ہے، جیل میں جانے کے بعد اب انکا غصہ تھوڑا کم نظر آتا ہے یہی نہیں انکی اس حرکت پر پنجاب بار کونسل نے انکا وکالت کا لائسنس معطل کر دیا ہے ، پہلے مرحلے میں لائسنس معطل کیا گیا اور اب دوسرے مرحلے میں لائسنس معطل ہو جائے گا ۔

واضح رہے کہ یہ سب باتیں پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین خرم شہزاد نے نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اور کہا کہ وکلاء کو یوں بدنام کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US