بچے کے کمرے کو ایسا سجایا کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے۔۔۔ کیا واقعی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بختاور کے بیٹے کے شاندار استقبال کی ہے؟

image

بختاور کے ہاں یٹے کی پیدائش کی خبر تو سب نے سن لی ہے۔ لیکن اطلاعات ہیں کہ دبئی میں بیٹے کی پیدائش کے بعد بلاول نے بھانجے کی خوشی میں اسپتال کو کیک اور مٹھائیوں سے بھر دیا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بختاور کے اسپتال سے واپس بلاول ہاؤس آنے پر بلاول ہاؤس کو غباروں اور کیک سے سجایا گیا ہے۔ بچے کے کمرے کی تھیم سفید اور سکائی بلیو رکھی ہے جو آنکھوں کو بھلی لگ رہی ہے البتہ تاحال یہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ واقعی حقیقی ویڈیو ہے یا نہیں کیونکہ بختاور کے خاندان میں کسی نے بھی بچے کی کوئی تصویر ابھی شئیر نہیں کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US