ڈھاکا میں بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی آخری رسومات کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا۔
خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ میں بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ جنوبی ایشیا کے دیگر اعلیٰ حکام اور مقامی رہنماؤں نے بھی جنازہ میں شرکت کی۔