کرایہ کم سے کم اور سامان کی چھوٹ کتنی؟ ۔۔ خلیجی ریاستوں سے آنے اور جانے والوں کے لئے پی آئی اے نے نئی آفر جاری کر دی

image

بیرون ملک پاکستانی ہمیشہ ہی وطن کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے بے تاب ہوتے ہیں، اپنی مٹی سے دور ہونے کی وجہ سے پاکستانیوں کو کئی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو کہ خلیجی ریاستوں سے اپنے ملک سامان لانا چاہتے ہیں مگر لا نہیں سکتے۔ لیکن ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو پاکستان ائیر لائن کی ایک ایسی آفر کے بارے میں بتائیں گے، جس کے بارے جان کر ہو سکتا ہے آپ بھی فائدہ اٹھائیں۔

پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ایسی آفر جاری کی ہے جس سے متحدہ عرب جانے والے اور وہاں سے آںے والے مسافر یقینا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پی آئی اے کی جانب سے متحدہ عرب امارات جانے والی اور آنے والی پروازوں کے کرائے کم سے کم 100 درہم کر دیے ہیں۔ پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات سے آنے والے مسافروں اور جانے والے پاکستانیوں کی ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا ہے جس کے تحت پاکستانی باآسانی اپنے گھر والوں سے مل سکتے ہیں۔
جبکہ صرف مل ہی نہیں سکتے بلکہ مسافر متحدہ عرب امارات سے آنے والے اور پاکستان سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافر اپنے ساتھ 30 کلو گرام کا سامان ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ اور یہ 30 کلو گرام کا سامان بطور الاؤنس ساتھ لے جایا جا سکتا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ آفر متحدہ عرب امارات کے مخصوص روٹ کے لیے ہے، جس میں راس الخیمہ سے اسلام آباد اور پشاور جانے والے اور آنے والے مسافر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس آفر سے وہ لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو کہ اپنے گھر والوں کے لیے کوئی سامان بھیجنا چاہتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US