منہگائی سے پریشان عوام پر وفاقی حکومت کا ایک اور بم گرانے کا فیصلہ، خبر کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دی ہے۔ جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
جبکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔
اس کے علاوہ 16 اکتوبر کی رات سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ جس کا اعلان آج وزیراعظم اور وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
جبکہ اوگرا کی جانب سے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی ہے۔ تاہم سمری میں اوگرا کی جانب سے پیٹرول میں 5 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔