شادی کے حوالے سے اکثر افراد سوچتے ہیں کہ خرچہ کتنا ہوگا، اور پھر شادی کے بعد کی زندگی ک خرچ الگ، یہ سوچ دلہے کو کھائے جاتی ہے، لیکن اکثر افراد ایسے بھی ہیں جو کہ اپنی شادی کے موقع پر اتنا خوش ہوتے ہیں کہ وہ کام کر جاتے ہیں جو کہ سب کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔
ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو شادی کے کچھ ایسے واقعات کے بارے میں بتائیں گے جو ہو سکتا ہے آپ کے لیے حیرت کا باعث ہوں۔
چینی جوڑے کا منفرد انداز:
چین کے شہر ہوبی میں ایک ایسا منفرد واقعہ پیش آیا ہے جس میں دلہے نے دلہن کو 60 کلو گرام سونے تحفہ میں دے دیا اور دلہن بھی وہ سونا شادی کے جوڑے کے ساتھ پہن کر آ گئی۔
دلہن نے دو موٹے کڑھے جو کہ سونے کے تھے دونوں میں پہنے ہوئے تھے، جبکہ انا کڑوں کو دیکھ کر ہر ایک کی آںکھوں میں خواہش جاگ رہی تھی۔ ان کڑھوں کا وزن بھی اتنا تھا کہ دلہن ہاتھوں کو زیادہ اٹھا نہیں رہی تھیں۔
تحفے میں ملنے والے زیورات میں دلہن کو سونے کے ہار بھی ملے تھے، دلہن کو 60 سونے کے ہار ملے تھے، اور ہر ہار تقریبا ایک کلوگرام کا تھا۔
سفید لباس پر دلہن کا سونا کا ہار اور کنگن اسے مزید خوبصورت بنا رہے تھے اور ساتھ ہی ساتھ سوشل میڈیا پر یہ دلہن مشہور ہو گئی تھیں۔
سو سال پرانا شادی کا جوڑا:
فاطمہ فصیحت کی شادی بھی اپنی نوعیت کی ایک منفرد شادی تھی، کیونکہ انہوں نے اپنی نانی کی ساس کا شادی کا جوڑا زیب تن کیا تھا، جو کہ سو سال پرانا جوڑا تھا۔ اس جوڑے کو پہن کر والدہ کو اپنی والدہ کے دور کی خواتین یاد آگئی تھیں، ساتھ ہی ساتھ محفل میں موجود خواتین بھی اس جوڑے کی کافی تعریف کر رہی تھیں۔
چونکہ فاطمہ کی والدہ کا تعلق انڈیا سے ہے اور فاطمہ کی نانی انڈیا ہی میں رہتی ہیں، اور جب والدہ بیٹی کی شادی سے پہلے بھارت گئیں تو نانی نے اپنے نواسی کے لیے اپنی ساس کا وہ جوڑا تحفہ میں دیا جو انہوں نے 100 سالوں سے سنبھال کر رکھا تھا۔
اس جوڑے کا رنگ ہلکا گلابی تھا جس پر گلوڈن کام ہوا تھا۔ جوڑا معلوم ہی نہیں ہو رہا تھا کہ کئی سالوں پرانا ہے۔
پیٹرول ہی تحفے میں دے دیا:
شادی کی یہ تقریب بھارتی شہر تامل ناڈو میں رونما ہوئی جہاں شادی کے جوڑے کو تحفے میں پیٹرول کی بوتل ہی دے ڈالی۔
شادی کی تقریب میں جب سب نئی نویلے جوڑے کو تحائف دے رہے تھے، عین اسی وقت ایک صاحب بھی اسٹیج کی جانب بڑھے لیکن سب انہیں دیکھ کر تشویش میں مبتلا ہو گئے گویا وہ بم لے کر آر ہے ہوں۔ مگر ان کے ہاتھ میں پھولوں ک گلدستہ نہیں بلکہ پیٹرول کے دو کین تھے جو انہوں نے جوڑے کو تحفے میں دیے۔ ان دونوں کین میں 5 لیٹر پیٹرول موجود تھا۔
جوڑا پہلے تو گھبرایا مگر پھر اسے تحفہ سمجھ کر قبول کر لیا۔