کمرہ چاہے چھوٹا ہو یا بڑا کمرے کو صاف ستھرا ہونا چاہیئے تاکہ جب تھک ہار کر کمرے کی جانب انسان دیکھے تو اسے سکون ملے۔ مگر بعض اوقات ہم لوگ اپنے کمروں کو اس طرح سے سجاتے ہیں جس سے ساری چیزیں یونہی پھیلی رہتی ہیں اور کمرہ بکھرا ہوا سا محسوس ہوتا ہے۔ بالکل اسی طرح اسد اور نمرہ معروف ٹک ٹاکر ان کا کمرہ بھی پھیلا ہوا دکھائی دیتا تھا۔ لیکن کچھ دن قبل اسد نے نمرہ کے ساتھ مل کر اپنا کمرہ ایک مرتبہ پھر سے سجایا۔
آپ بھی دیکھیئے کہ کیسے ان لوگوں نے کمرے کو سجایا اور دوبارہ سے اسی چھوٹے کمرے کو ترتیب سے سجا کر بڑا کرکے دکھایا۔
ویڈیو میں انہوں نے دکھایا ہے کہ کیسے پہلے انہوں نے کمرے کی صاف سفائی کی، پورے کمرے میں ہلکا سا جامنی رنگ کیا اور بستر کے سامنے کی جگہ پر چھوٹا سا جھولا لگایا کہ اگر کبھی آپ کوئی ناول یا کتاب پڑھیں تو اس چھوٹے سے جھولے پر بیٹھ کر آسانی سے پڑھ سکتے ہیں۔
جھولے کے بالکل سامنے انہوں نے ایک درازوں کا ریک رکھا جس میں آپ اپنی ضرورت کی چیزیں رکھیں اور بآسانی جب جس چیز کی ضرورت ہو وہ استعمال کرلیں۔ اگر آپ بیڈ کو غور سے دیکھیں تو یہ ایک صوفے نما بیڈ ہے جس کے اوپر کا حصہ بھی فوم سے بنا ہوا ہے اور بستر کے پیچھے والی دیوار پر انہوں نے ڈبوں نُما ڈیزائن کا وال پیپر لگایا ہوا ہے جس سے کمرے کا لُک ہی بدل گیا ہے۔
آج کل وال پیپر نے رنگوں کے مہنگے خرچے کو ختم کر دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب آپ سستے میں مہنگے ڈیزائن کا کامرہ تیار کرواسکتے ہیں۔ اسد اور نمرہ نے بھی بالکل ایسا ہی کیا ہے، انہوں نے کمرے کی تین دیواروں پر رنگ گیا اور چوتھے حصے پر خوبصورت سا تھری ڈای وال پیپیر لگا دیا ہے۔
آپ دیکھ سکتے ہیں بستر کے اطراف میں انہوں نے سائیڈ ٹیبل جو لگائی ہے وہ بھی فوم کی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے بستر کے اوپر والی دیوار پر ڈسکو لائٹ لگائی ہے، البتہ یہ ایک ڈم روشنی ہے جو رات کو سوتے ہوئے اکثر لوگ لگاتے ہیں، اس سے کمرے کا حسن بھی بڑھ جاتا ہے اور رات کے وقت لائٹ بھی جل جاتی ہے۔
بستر کے بالکل سامنے انہوں نے ایل ای ڈی بھی لگائی ہے، آپ بھی اسی طرح اپنے کمرے کو بآسانی سجا سکتے ہیں، اب اگر آپ ڈسکو لائٹ نہیں لگوانا چاہتے تو اس کی جگہ ایل ای ڈی بلب لگوالیں یہ سستا طریقہ ہے اور بجلی کی کھپت بھی کم ہوتی ہے۔
اسد اور نمرہ کے کمرے میں گہرے اور ہلکے تمام تر رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے کمرے کو ڈیزائن کو بہتر گیا ہے ۔