نسلہ ٹاور خالی کرنے کا نوٹس جاری ۔۔ بلڈنگ کب تک خالی کرنی ہوگی؟

image

کراچی کی ضلعی شرقی انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو 27 اکتوبر تک بلڈنگ خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے رہائشیوں کو 27 اکتوبر تک نسلہ ٹاور کو خالی کرنے کا نوٹس بھیجا ہے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ نوٹس سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ارسال کیا گیا ہے۔

نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کی ہدایت پر عمل درآمد کی رپورٹ جمع کروانے کیلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ بعد ازاں بلڈنگ خالی نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے ایک ماہ میں نسلہ ٹاور کو خالی کروانے کا حکم جاری کیا تھا۔

دوسری جانب عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ متعدد سوالات پر بھی 780 گز سے زائد لیز کے دستاویزات پیش نہیں کی گئیں اور اضافی لیز کا بھی قانونی جواز نہیں پیش کیا جاسکا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US