4 بجے اقبال پارک آجانا ۔۔ ریمبو نے عائشہ کو پارک کس طرح بلایا تھا؟ ان کی ایک اور آڈیو کال لیک وائرل

image

لاہور: مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں پیش آںے والے شرمناک واقعہ کے کرداروں ریمبو اور عائشہ اکرم کی ایک اور تہلکہ خیز آڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق منظر عام پر آنے والی آڈیو ریکارڈنگ میں ریمبو عائشہ کو وقت پر پارک پہنچنے اور اس کی دی ہوئی فراک پہن کر آنے کی ہدایت کر رہا ہے۔ آڈیو میں ریمبو نے عائشہ اکرم کوگریٹر اقبال پارک پہنچنے پر راضی کیا۔

آڈیو ریکارڈنگ میں ریمبو کا کہنا تھا کہ اقبال پارک پہنچ کر تم اپنی ریٹنگ دیکھنا، 4 بجے تک پارک پہنچ جانا، ہمارے پاس قانونی سیکیورٹی موجودہے۔ریمبو نے کہا کہ جو فراک میں نے تمیں دی ہے وہ پہن کر جانا۔

جواب دیتے ہوئے ٹک ٹاکر عائشہ اکرام نے کہا کہ میں نے 14 اگست کے لیے ایک الگ ڈریس بنوایا ہے، میں نے بھی نیا سوٹ نکالا ہے،ریمبو نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم بس اپنی ورتھ اور عوام کا پیار چیک کرنا جواب میں عائشہ اکرم نے کہا کہ تم نے پہلے میری جتنی عزت کرائی ہے مجھے اس کا معلوم ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ دست درازی کیس میں ان کے ساتھی ریمبو کو حراست میں لے لیا ہے۔ جس کے ریمبو کا حراست کے دوران ویڈیو بیان بھی سامنے آیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US