ابو نے کہا تھا کہ اس سے جان چھڑاؤ۔۔۔ نور مقدم کو مارنے کا اعتراف کرتے ہوئے ظاہر جعفر کی خوفناک ویڈیو وائرل

image

ملک بھر کو ہلا کر رکھ دینے والے نور مقدم کے قتل میں ملوث ظاہر جعفر نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔ ظاہر جعفر نے اپنی ویڈیو میں کئی عجیب و غریب بیانات دیے۔ ان کا کہنا ہے کہ “نور نے اپنے آپ کو قربانی کے لئے پیش کیا اور یہ اسلام میں جائز ہے۔ میری اور نور کی لڑائی ہوئی تھی۔ ٹھیک ہے غلطی میری تھی لیکن وہ بھی ناراض تھی۔ میں نے نور کو چھری کے ساتھ پکڑا تھا پھر میں غصے میں تھا۔ میں نے مارا تھا پھر اس کا خون نکل رہا تھا۔ میں نے کوشش کی مدد مانگنے کے لئے۔ ابو نے کہاں تھا کہ اس سے جان چھڑاؤ۔ اس کو نکال دو“

مجھے جیل میں مارا پیٹا جاتا ہے

ظاہر جعفر کا یہ بھی کہنا ہے کہ “میں جیل میں واپس نہیں جانا چاہتا کیونکہ وہاں مجھے مارا پیٹا جاتا ہے۔ میں سلاخوں کے پیچھے نہیں مرنا چاہتا میری بھی شادی ہونی چاہئیے بچے ہونے چاہئیں“

یہ جھوٹ بول رہا ہے

ظاہر نے عدالت میں موجود نور کے والد سے کہا “میں اور نور تین سال سے تعلقات میں تھے اور ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ میری زندگی اب آپ کے ہاتھ میں ہے آپ مجھے بچا سکتے ہیں۔ اگر نور کے والد میری جان لینا چاہتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں“ اس کے جواب میں نور کے والد کا کہنا تھا کہ “ظاہر جھوٹ بول رہا ہے“

نور مقدم کا لرزہ خیز قتل

بیس جولائی کو پاکستانی سفارت کار شوکت مقدم کی ستائس سالہ صاحبزادی نور مقدم کا قتل کرکے ان کا سر دھڑ سے الگ کیا گیا۔ یہ لرزہ خیز قتل اسلام آباد کے F-7/4 میں کیا گیا جس کے بعد اطلاع ملتے ہی ملزم ظاہر جعفر اور اس کے والدین، گھر کے ملازمین اور تھیراپی ورکس کے افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US