جس بات کا ڈر تھا وہ ہی ہوا، وفاقی حکومت نے آج صبح پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 137.79 ہوگئی ہے۔
پچھلے کئی دنوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں سامنے آرہی تھی، جن میں پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے کے درمیان بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔ لیکن آج صبح جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 10.49 پیسے اضافے کے بعد 137.47 پیسے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے روز مرہ میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب شو پالیش کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل 15 روپے فی لیٹر منہگا ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں 109 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے بجلی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی۔ جس کے بعد بجلی کی قیمت میں 1 روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔