شوہر کا نام یا باپ کا؟ نادرا کی نئی پالیسی نے شادی شدہ خواتین کو کیا چوائس دے دی؟

image

شادی کے بعد خواتین کا نیا شناختی کارڈ بنتا ہے جس میں انھیں اپنے نام کے آگے لگے والد کے نام کی جگہ شوہر کا نام لگانا پڑتا ہے۔ اکثر خواتین اس بات کو پسند نہیں کرتیں۔ اپنے نام پر اپنا حق قائم رکھنے کے لئے نیشنل ڈیٹابیس اور ریجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے ایک ایسی پالیسی متعارف کروائی ہے جس میں خواتین کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ شادی کے بعد اپنے ساتھ والد کا نام ہی جاری رکھ سکتی ہیں۔ البتہ اپنی مرضی سے شوہر کا نام بھی لگایا جاسکتا ہے

خواتین پر مشتمل محکمہ

اس کام کے لئے خواتین ممبران پر مشتمل ایک خصوصی محکمہ قائم کیا گیا ہے۔ نادرا کے چئیرمین طارق ملک نے پالیسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “نئی پالیسی خواتین کو یہ انتخاب کرنے کے قابل بنائے گی کہ وہ شادی کے بعد اپنے والد کے نام کو اپنے شوہر کے نام سے بدلیں یا نہیں“


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US