ہم اکثر لوگوں سے مختلف قسم کی باتیں سنتے ہیں جو ہمیں عجیب و غریب لگتی ہیں مگر لوگ اپنے عقیدے کے مطابق ان باتوں پر عمل کرتے ہیں اور شاید مستفید بھی ہو جاتے ہیں آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں کہ اکثر لوگ ہاتھ یا پاؤں میں کالا دھاگا یا کپڑا کیوں باندھتے ہیں۔
اکثر لوگ پاؤں یا ہاتھ میں کالا دھاگا یا کپڑا کیوں باندھتے ہیں؟
لوگوں کا ماننا ہے کہ کالا دھاگا ہاتھ میں باندھنے سے وہ نظرِ بد سے محفوظ رہتے ہیں، یا پھر اگر وہ پاؤں میں کالا دھاگا باندھ لیں تو اس سے بھی وہ بُری نظر سے بچے رہتے ہیں اور بری بلاؤں سے بھی۔
اس کے علاوہ کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو کسی کالے کپڑے میں ہینگ کو لپیٹ کر پاؤں میں باندھ لیتے ہیں ایسا کرنے سے ان کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ سڑک پر چلتے پھرتے اگر کسی غلط چیز پر چڑھ جائیں یا کسی آسیب زدہ جگہ سے گزریں تو وہ ان کے سائے سے یا اُن کی نظر سے محفوظ رہتے ہیں۔
یوں تو ہینگ میں قدرت نے بےشمار فوائد رکھے ہیں اور اس کے استعمال سے انسان کئی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے لیکن کیا واقعی ہینگ کو کپڑے میں لپیٹ کر پاؤں میں باندھ لینے سے انسان بُری نظر اور بُرے سائے سے محفوظ رہتا ہے اس بات میں کتنی صداقت ہے کہنا مشکل ہے۔
البتہ ماننے والے اپنے عقیدے کے مطابق ہاتھ اور پاؤں میں کالا دھاگا باندھ کر یا کالے کپڑے میں ہینگ باندھ کر پہنے سے خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں اور شاید عقیدہ ہی وہ بنیادی چیز ہے جو انسان کو بُری نظر سے محفوظ رکھ سکتا ہے اب چاہے وہ کالا دھاگا ہو یا کالے کپڑے میں لپٹی ہینگ، محفوظ رکھنے اور بُری نظر سے بچانے والی ذات تو صرف ایک ہی ہے۔