آج کل لوگ پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے سخت پریشان ہیں۔ پوری دنیا میں ہی پیٹرول ایک ایسا سکہ رائج الوقت ہے جس کی قیمت زیادہ ہوتے ہی باقی چیزوں کی قیمتیں بھی خود ہی بڑھ جاتی ہیں۔ لیکن ایسے ممالک بھی ہیں جہاں یہ انتہائی سستے داموں میں ملتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم ایسے ممالک کے بارے میں جانیں گے جہاں پیٹرول سستا ملتا ہے۔
صرف چار روپے لیٹر
وینیزویلا ایک ایسا ملک ہے جہاں دنیا میں سب سے کم قیمت میں پیٹرول ملتا ہے۔ ویزیویلا کی کرنسی ک حساب سے یہاں ایک لیٹر پیٹرول صرف دو پینس کا ہے جبکہ پاکستانی روپیے کے حساب سے اس کی قیمت چار روپے ہے۔ اتنی کم قیمت کی وجہ یہ ہے کہ ایک تو یہاں پیٹرول کے بہت بڑے ذخائر موجود ہیں اور دوسرا یہاں تنخواہیں ھی کافی کم ہوتی ہیں اس لئے دو پینس روپے فی لیٹڑ وہاں کے لحاظ سے بالکل مناسب ہے۔
مختلف ملکوں میں پیٹرول کی قیمتیں
ایران میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 10 دس روپے ہے جبکہ سعودی عرب میں پیٹول 100روپے فی لیٹر ملتا ہے۔ اسی طرح دبئی میں ایک لیٹر پیٹرول 112روپے کا ملتا ہے، ترکی میں 150 روپے، بنگلہ دیش میں 176 فی لیٹر، چین میں 200، بھارت میں 235 اور ببرطانیہ میں 310 روپے فی لیٹر سے زائد ہے۔
مہنگا ترین پیٹرول
دنیا میں سب سے مہنگا پیٹرول ہانگ کانگ میں ملتا ہے جہاں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 400 روپے فی لیٹر ہے۔ پیٹرول کی قیمتیں الگ الگ اس لئے ہوتی ہیں کیونکہ وہاں کی کرنسی کی حیثیت الگ ہوتی ہے۔