غلطی یا کسی کی شرارت ۔۔ کراچی کے ایک گھر کے باہر 15 سے زائد رائیڈر ایک کے بعد ایک پارسل دینے پہنچ گئے، ویڈیو وائرل

image

دنیا بھر سے آئے روز دلچسپ و حیرت انگیز اقسام کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں۔ لیکن اب پاکستان سے بھی ایک ایسی حیران کر دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر ان دنوں وائرل ہورہی ہے جس کو دیکھنے کے بعد آپ بھی سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ آخر ایسا کیسے ممکن ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو کراچی کی ہے۔ مذکورہ ویڈیو سی سی ٹی وی فوٹیج سے ریکارڈ کی گئی ہے جس میں ایک گھر کے باہر تقریباً 15 فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کو گھر پر آرڈر پہنچاتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلا ڈیلیوری بوائے بائیک سے پارسل دینے کے لیے اترتا ہے اور گھر کی بیل بجاتا ہے۔ پھر اچانک جیسے تیسے ایک کے بعد ایک فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے آںے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کسٹمر کا آرڈر پہنچانے والے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر ایک دوسرے کو تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہے ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کو اپنے ہاتھ میں لی ہوئی سلپ (پرچی) دکھا رہے ہوتے ہیں۔

یہ مناظر ایک سی سی ٹی وی فوٹیج کی آنکھ نے محفوظ کر لیے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھرپور وائرل ہوئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں صارفین نے دلچسپ و مزاحیہ تبصروں کی بھرمار کر دی۔

ایک مائرہ نامی صارف نے لکھا کہ بڑی بات ہے وقت پر آگئے سارے آرڈرز۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ منی ہائسٹ کا پاکستانی ورژن ہے۔

ایک اور فیسبک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اور دو بچوں کو موبائل. یہ ہی ہونا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US