ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر اتنا رش کیوں رہتا ہے؟ ۔۔ جانیے محسن پاکستان کی قبر پر بسیرا کرنے والا یہ شخص کون ہے؟

image

محسن پاکستان کو آج دنیا سے گئے ایک ہفتہ سے زائد ہونے والا ہے، لیکن آج بھی ایسا ہی لگ رہا ہے جیسے وہ پابند سلاسل ہی ہیں اور اپنی اہلیہ کے ساتھ پنجرے میں قید ہیں۔ لیکن ان کی وفات نے ہر پاکستانی کے دل کو ایک ایسا زخم دیا ہے جو کہ ہر گز پورا نہیں ہو سکتا ہے۔ ان کی قبر ان کے چاہنے والوں کا اور پاکستانیوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو محسن پاکستان کی قبر پر آنے والوں کے تاثرات کے بارے میں بتائیں گے اور یہ بھی بتائیں گے کہ ان کی قبر پر ایک شخص کیوں بیٹھا رہتا ہے۔

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقیر خان اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں سپرد خاک ہیں، جبکہ ان کے چاہنے والے ہر روز ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے آ رہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ بچوں کو بھی لا رہے ہیں اور محسن پاکستان کی قربانیوں کو یاد کر رہے ہیں۔
محسن پاکستان کے مداح ظفر نقوی ان کی قبر پر حاضر ہوئے جہاں انہوں نے محسن پاکستان کے لیے فاتحہ خوانی کی، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صاحب پر بہت سی پابندیاں تھیں، ان سے کئی سالوں پہلے ملاقات ہوئی تھی، مگر پھر نہیں ہوئی، لیکن اب کوئی پابندی نہیں ہے اب ہم ملنے آئے ہیں۔ میرے بچوں کی خواہش تھی محسن پاکستان سے ملنے کی، اسی لیے انہیں یہاں لایا ہوں، تاکہ محسن پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔
ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے وہ اس دنیا سے گئے، وہ پچھلے کئی سالوں سے قید میں تھے۔ ہمارے پاس کوئی بڑا نہیں رہا ہے، محسن پاکستان کا شمار پاکستان کے بڑوں میں شمار ہوتا تھا۔
ان سب میں ایک چاہنے والا ایسا بھی ہے جو کہ ان کی وفات کے کچھ دنوں بعد ہی سے ان کی قبر پر رہ رہا ہے۔ مشتاق نامی یہ شخص راولپنڈی سے ہر روز محسن پاکستان کی قبر پر آتا ہے۔ یہ شخص محسن پاکستان کی قبر پر ذکر الٰہی میں مگن رہتا ہے، ہاتھ میں تسبیح اور نگاہیں قبر پر، مشتاق محسن پاکستان کی گراں قدر خدمات پر ان کا معترف ہے۔ مشتاق کہتا ہے کہ میں محسن پاکستان کا فین ہوں، ان سے میری سلام دعا تھی۔ جب یہ فوت ہوئے تھے، تو میری طبیعت خراب ہو گئی تھی، اسی لیے نہیں آ سکا، اب میں یہی ہوں، ٹھنڈ میں بھی یہی رہوں گا مگر لکڑیوں کا بندوبست کروں گا۔
محسن پاکستان کی قبر پر روزانہ کئی افراد حاضری دینے آتے ہیں اور فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ہر گھنٹہ میں 50 سے زائد افراد آ رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US