مٹکا بریانی تو ذائقے میں اپنی مثال آپ ہے لیکن راولپنڈی میں ایک خاتون نے مٹکا پیزا بھی بنالیا ہے جو وہاں کے لوگوں کو خوب پسند آتا ہے۔
پیزا کے بہترین ذائقے
مسز علی نامی خاتون جو کہ پیزا پروفیسر نامی ایک مقامی ریسٹورینٹ کی مالک ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو خاص طور پر بچوں کو ان کے پیزا کا ذائقہ بہت پسند آتا پے۔ مپیزا میں لوگوں کی پسند کے حساب سے ذائقے متعارف کروائے گئے ہیں جیسا کہ فجیتہ۔ چکن تکہ اور مغلائی وغیرہ ایسے ذائقے ہیں جو سب کو اچھے لگتے ہیں۔
کچھ منفرد بنانا چاہتی تھی
مٹکا پیزا کا آئیڈیا کہاں سے آیا اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مسز علی نے بتایا کہ لوگ کہتے ہیں مٹی کے برتن میں جو بھی پکتا ہے اس کا ذائقہ بدل جاتا ہے اور ایک الگ سوندھی سی خوشبو آنے لگتی ہے اس لئے میں نے سوچا کہ مٹکا پیزا بنایا جائے تاکہ لوگوں کو پیزا کا ایک منفرد ذائقہ ملے۔ مسز علی کہتی ہیں کہ انھوں نے ہوٹل مینجمنٹ کی ڈگری ملائشیا سے لی اور پاکستان میں اپنا کام شروع کیا جس میں ان کے شوہر نے ان کی بہت مدد کی ۔ جبکہ ہوٹل کا نام انھوں نے پروفیسر اس لیے رکھا کیوں کہ ان کے پروفیسرز نے بھی انھیں ہمیشہ سپورٹ کیا۔
عام پیزا اور مٹکا پیزا کا فرق
مسز علی کہتی ہیں کہ ان کے پیزا کی س سے خاص بات یہ ہے کہ وہ سخت نہیں ہوتا بلکہ نرم رہتا ہے۔ لوگوں کو عام پیزا میں پیزا کی ٹاپنگ کم ملتی ہے جبکہ مٹکا پیزا میں سب ساسز اور چیز زیادہ مقدار میں ہوتے ہیں اس لئے اس کا ذائقہ عام پیزا سے بہت اچھا ہوتا ہے۔ لوگ کھاتے ہیں اور ان کا دل نہیں بھرتا پھر وہ گھر کے لیے بھی لے جاتے ہیں۔