کسی کے بچوں نے دوسری شادی کر وائی تو کہیں بچوں نے ہی ٹھکرا دیا ۔۔ جانیے ان 80 سالہ جوڑوں کے بارے میں جن کی شادی بڑھاپے میں ہوئی

image

پاکستان میں ایسی کئی خبریں سننے کو ملتی ہیں کہ کم عمر میں شادی کروا دی گئی ہو یا پھر کم عمر لڑکے یا لڑکی کی بڑی عمر کے مرد یا عورت سے شادی۔ یہ خبریں تو عموما سنتے ہی رہتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے سنی ہوگی ایسی خبر کہ دادا کے لیے آئی نئی دادی؟ جی ہاں، ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کچھ ایسی شادیوں کے بارے میں، جو کہ بڑھاپے میں ایک دوسرے کے ہمنوا بن گئے۔

بچپن کی پسند:

قصور سے تعلق رکھنے والے 86 سالہ عطر خان منوریاں کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ 65 سالہ نزیراں بی بی بھی اسی گاؤں سے تعلق رکھتی ہیں۔ عطر خان اور نزیراں بی بی دونوں ایک دوسرے کو بچپن ہی سے چاہتے تھے، لیکن دونوں کی شادی ایک دوسرے سے نہیں ہو پائی تھی۔ دونوں نے اسے تقدیر میں جو لکھا ہو، وہی ہوتا ہے، سمجھ کر قبول کر لیا۔ عطر خان کی شادی کسی دوسری خاتون سے ہوئی تھی، جو کہ چھ سال پہلے ہی انتقال کر گئی تھی، عطر خان کی پہلی شادی سے 4 بچے ہیں۔ جبکہ نزیراں بی بی کی بھی پہلی شادی ہو گئی تھی، اور شوہر نو سال پہلے چل بسا تھا، نزیراں بی بی چھ بچوں کی والدہ ہیں۔ نزیراں بی بی اور عطر خان کے اگرچہ بچے ہیں لیکن دونوں کے بچوں نے والدین کو والدین ہی نہ سمجھا یہی وجہ تھی کہ دونوں اپنے بچوں کے بارے میں شکوہ کرتے دکھائی دیے۔ دونوں کا کہنا تھا کہ اولاد نے انہیں ٹھکرا دیا جس کی وجہ سے دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ شادی کی تقریب میں رشتہ داروں سمیت اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ اور نئے جوڑے کو خوب مبارکباد بھی دی۔

دادا کے لیے نئی دادی:

اسلام آباد کے پروفیسر گلزار نے پوتے پوتیوں کی خواہش پر دوسری شادی کرلی۔ پروفیسر گلزار کی اہلیہ کے انتقال کے بعد سے وہ کافی افسردہ ہو گئے تھے، اپنا دھیان بھی صحیح طرح نہیں رکھ پا رہے تھے، بیٹوں اور بہؤں کو والد کی اس صورتحال پر شدید تشویش ہوئی، اگرچہ بیٹے والد کا خیال رکھتے تھے، لیکن پورا دن نہیں۔ ان کے بیٹے کی جانب سے کہا گیا کہ والد کی دیکھ بھال ہم کرتے تھے، لیکن ہر وقت ہم والد کے پاس نہیں ہوتے ہیں، بس اسی صورتحال کی وجہ سے والد کو دوسری شادی کرنے کے لیے راضی کیا، اور یہ دوسری شادی کے لیے دلہن کسی اور نے نہیں بلکہ گلزار صاحب کی بہو ہی نے تلاش کی تھی۔ نزہت یاسمین اور گلزار صاحب کی شادی کی تقریب بچوں کی جانب سے تیار کی گئی، تقریب ایک ہفتہ پر مبنی تھی، جس میں وہ تمام چیزیں کی گئیں جو ایک عام شادی میں ہوتی ہے۔ پروفیسر گلزار اور اہلیہ نزہت دونوں اس رشتے سے خوش ہوں، پروفیسر صاحب تو نئی نولی دلہن کے لیے گانا بھی گاتے رہے، جبکہ اہلیہ شرما جاتیں۔ پروفیسر صاحب کہتے ہیں کہ میری پوتیوں اور نواسیوں نے میری شادی کے لیے مہم چلائی تھی، جس کی وجہ سے آج میری شادی ہو رہی ہے۔

70 سالہ بوڑھے بابا جی سے پسند کی شادی:

محمد ریاض کا تعلق ملتان کے سیال برادری سے ہے، جبکہ وہ ایک خوش گو انسان ہیں، 70 سالہ محمد ریاض نے 30 سالہ ثمینہ سے پسند کی شادی پسند کی شادی کی ہے۔ ثمینہ اور محمد ریاض اس نئے رشتے سے نا صرف خوش ہیں بلکہ وہ اللہ کا شکر ادا بھی کر رہے ہیں۔ محمد ریاض کہتے ہیں کہ یہ سب اللہ کا کرم ہے، یہ جب پیدا ہوئی تھیں، تب میں نے کہہ دیا تھا کہ میں انہی سے شادی کروں گا۔ ہم رشتہ دار تھے، اور ان کے گھر والے باآسانی مان گئے تھے۔ جبکہ ثمینہ کہتی ہیں کہ یہ بہت اچھے انسان ہیں، سب سے پہلے انہیں مجھ سے پیار ہوا تھا، پھر مجھے بھی ان سے پیار ہو گیا۔ جب رشتہ ہو گیا تو میری سہیلی کہتی تھیں کہ یہ تو تم سے کئی سال بڑے ہیں، ساتھ یہ بھی کہا کہ اگر تم راضی اوور خوش ہو، تو پھر کیا مسئلہ۔ یہ ہر چیز کا خیال رکھتے ہیں، حتٰی کہ جو چیز ختم ہو جائے تو خود لے آتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US