پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار پونے دو لاکھ پوائنٹس کے سنگِ میل کے قریب پہنچ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 757 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ ایک لاکھ 75 ہزار 30 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔ مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت معاشی اشاریوں کی عکاسی کر رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق سرمایہ کاری کے بہتر مواقع، معیشت میں استحکام کی توقعات اور حکومتی پالیسیوں میں تسلسل نے اسٹاک مارکیٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔