گڈانی میں کسٹمز انفورسمنٹ نے فرنٹیئر کور اور مقامی پولیس کی معاونت سے ایک بڑی کارروائی میں 30.5 ٹن اسمگل شدہ پان اور 4 مسافر بسیں قبضے میں لے لیں جن کی مجموعی مالیت 252.5 ملین روپے ہے۔
کارروائی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی جس کے دوران مشتبہ بسیں علاقے میں پارک کی گئی تھیں۔ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی کارروائی کے دوران مشتعل ہجوم جمع ہوگیا اور بسوں کے ڈرائیور فرار ہوگئے۔ تاہم مشترکہ کارروائی سے صورتحال پر قابو پایا گیا۔
بسیں فوراً کسٹمز گودام گڈانی منتقل کی گئیں جہاں تفصیلی جانچ کے دوران 30.5 ٹن اسمگل شدہ پان برآمد ہوئی۔