زیادہ عمر ہونے کے باوجود بھی جوان کیسے نظر آتے ہیں ۔۔ جانیے یہ 5 ہینڈ سم پاکستانی سیاستدان خود کو فٹ رکھنے کے لیے کیا کھاتے ہیں؟

image

پاکستان میں سیاست دانوں کو عموما سیاست اور جاگیردارانہ سوچ والا سمجھا جاتا ہے۔ اور پھر اسی سوچ کے ساتھ ساتھ انہیں منفی طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ لیکن اکثر سیاست دان ایسے ہیں جو کہ اپنی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں۔ (hamariweb.com) آج آپ کو بتانے جا رہی ہے ان سیاست دانوں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ اپنی فٹنس پر خاص دھیان رکھے ہوئے ہیں۔

علی ترین:

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی سیاسی سرگرمیوں میں اگرچہ اس طرح فعال نہیں ہیں مگر وہ فالحال صورتحال کو پرکھ رہے ہیں۔
علی ترین پاکستان کے خوبصورت اور ہینڈسم سیاسی رہنماؤں میں شامل ہیں، کم عمر اور خوش لباس سیاست دان پاکستان کی سیاسی منظر نامے میں ایک مثبت طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ علی ترین اپنے کاروبار اور سیاست کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ علی ترین اپنی صحت پر خاص توجہ دیتے ہیں۔

سردار محمد بخش خان مہر:

سردار محمد بخش خان مہر سندھ کے اسپورٹس منسٹر رہ چکے ہیں، سردار محمد بخش سندھ میں پیپلز پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑ چکے ہیں۔ سردار محمد بخش اپنی فٹنس اور صحت کی وجہ سے سوشل میڈیا سمیت میڈیا پر کافی چھائے رہے تھے۔
اس وقت بھی وہ پاکستانی سیاست دانوں میں ہینڈسم اور خوبصورت نوجوان سیاست دان ہیں۔ سردار محمد بخش اپنے 50 پش اپس چیلنج کی وجہ سے بھی میڈیا کی خبروں میں آ گئے تھے، سردار محمد بخش باقاعدگی سے کم کرتے ہیں جبکہ ایسی چیزوں سے اجتناب کرتے ہیں جو کہ ان کی فٹنس پر اثرانداز ہو۔

عابد شیر علی:

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی بھی صحت اور فٹنس کے حوالے سے کافی حساس ہیں۔ سیاست میں رہنے کے باوجود عابد شیر علی نے اپنی صحت اور فٹنس کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ عابد شیر علی جم بھی جاتے ہیں اور کئی مشکل ایکسر سائز بھی کرتے ہیں۔

کامران بنگش:

خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے کامران بنگش پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے صوبائی اسمبلی کا حصہ ہیں۔ کامران بنگش پُر کشش اور ہینڈ سم سیاست دان ہیں۔ نشیلی آنکھیں اور پرکشش انداز کی بدولت کامران ہر ایک کو پسند ہیں۔ کامران نے سیاست کے باوجود اپنی صحت اور فٹنس کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

عمران خان:

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی ایکسرسائز کو اہمیت دیتے ہیں، خان صاحب روزانہ صبح ورزش کرتے ہیں اور جاگنگ بھی کرتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ خان صاحب آج بھی اپنی عمر سے چھوٹے لگتے ہیں، خان صاحب عموماً زیادہ تیل میں تیار چیزوں کو پسند نہیں کرتے ہیں وہ صحت اور فٹنس کو برقرار رکھنے والی غذاؤں کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US