ہوائی جہاز کے پروں میں پیٹرول کیوں بھرا جاتا ہے؟ جانیئے ہوائی جہاز سے متعلق ایسی حیرت انگیز معلومات جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنی ہوگی

image

ہماری ویب ڈاٹ کام اکثر آپ کے لئے ہوائی جہاز سے جُڑی کوئی نہ کوئی اہم معلومات لے کر آتی ہے، ہمیشہ کی طرح آج پھر ہم حاظر ہوئے ہیں ایک ایسی حیرت انگیز معلومات لے کر جس کے بارے میں آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنا ہوگا تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ہوائی جہاز میں فیول کہاں پر اسٹور کیا جاتا ہے، نہیں! تو کوئی بات نہیں آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

جہاز میں فیول کہاں اسٹور کیا جاتا ہے؟

دراصل جہاز میں فیول کسی ڈبے یا کسی ٹینک میں نہیں بلکہ جہاز کے پروں میں محفوظ کیا جاتا ہے لیکن ایسا کیوں کیا جاتا ہے اور پروں میں فیول اسٹور کرنے کی وجہ کیا ہے یہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے، آیئے آپ کو اس کی وجہ بتاتے ہیں۔

جہاز میں فیول پروں میں اسٹور کیوں کیا جاتا ہے؟

جہاز میں فیول پروں میں بھرنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے تاکہ ہوائی جہاز کا توازن برقرار رہے کیونکہ یہ فیول کئی ٹن ہوتا ہے اور اس کا وزن اتنا ہوتا ہے کہ اسے سنبھالنا بہت مشکل ہو سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ جہاز کے دونوں پروں میں برابر مقدار میں فیول بھر دیا جاتا ہے۔

اس کی دوسری وجہ یہ ہے کہ جہاز میں زیادہ سے زیادہ سامان اور مسافروں کو جگہ دینے کو ترجیح دی جاتی ہے اس کئے فیول ٹینک بنا کر جگہ گھیرنے سے پروں میں فیول بھر کر اس جگہ کو کام میں لایا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US