نایاب پیٹرول مفت میں بانٹنے لگا ۔۔ بھانجی کی پیدائش کی خوشی کے موقع پر ماموں نے گاہکوں کو مفت پیٹرول بانٹنے کی پیشکش کردی

image

بیتول : پیٹرول کی قیمتیں پوری دنیا میں تیزی سے بڑھ رہی ہیں جس کے بعد تو یوں لگتا ہے کہ چند سالوں بعد پیٹرول ہیرے اور سونے کی طرح بہت نایاب ہوجائے گا۔ وہیں بھارت میں ایک شخص نے پیٹرول گاہکوں کو مفت بیچنا شروع کر دیا جس کی وجہ بھی کافی انوکھی ہے۔

مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بھانجی کی پیدائش کے باعث جشن منانے کے لیے مفت پیٹرول تقسیم کیا۔

بھارتی صوبے مدھا پردیش کے ضلع بیتول میں ایک پیٹرول پمپ کے مالک دیپک سینانی نے 9 اکتوبر کو اپنی بہن کی بیٹی کی پیدائش منانے کے لیے اپنے صارفین کو اضافی پیٹرول بانٹا جس کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سینانی نے کہا کہ اس کا پیٹرول پمپ رواں سال مراچ میں شروع ہوا اور وہ ورکرز کو کچھ دینے کی خواہش رکھتا تھا ۔ بھارتی تہوار نوراتری کے دنوں میں اس کی بھانجی کی پیدائش نے اسے بالآخر ایسا کرنے پر مجبور کر دیا۔

انہوں نے انڈین ایکسپریس کو بتایا ، "میں نہیں چاہتا تھا کہ لوگ اس کو پبلسٹی اسٹنٹ سمجھیں ، یہی وجہ ہے کہ میں تھوڑی دیر کے لیے یہ سوچتا رہا لیکن پھر میں نے یہ خیال اپنے ذہن سے نکالا اور آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ کیونکہ میں نے محسوس کیا کہ یہی سوچ اہمیت رکھتی ہے۔

سینانی نے اپنے صارفین کو اشٹمی ، نوامی ، دسہرہ ، یعنی 13-15 اکتوبر کے دنوں میں ایندھن خریدنے والے صارفین کو 5 سے10 فیصد اضافی پٹرول کی پیشکش کی۔

پیٹرول پمپ کے مالک نے کہا سینانی دیپک نے 100 روپے کا پیٹرول خریدنے والے افراد کو 5 فیصد اضافی ایندھن فراہم کیا جب کہ 200 سے 500 روپے کا پیٹرول خریدنے والے شہریوں کو 10 فیصد اضافی پیٹرول دیا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts