موبائل فون میں مگن خاتون بچے سمیت گٹر میں جا گری ۔۔ پھر بچے کے ساتھ کیا ہوا؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو

image

انسان کو چلتے پھرتے وقت نیچے زمین پر دہان رکھنا چاہیے ورنہ کچھ بھی ہو سکتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ بھارت میں ایک لڑکی اپنے بچے کو تھامے جا رہی تھی کہ گٹر میں گر گئی۔ ہوا کچھ یوں کہ بھارت کے شہر ہریانہ کے علاقے فیروزآباد میں ایک لڑکی فون پر بات کرتے ہوئے سڑک پر سے گزر رہی تھی اور اس کے ہاتھ میں بچہ بھی تھا۔

لیکن اس نے لاپرواہی کی حد کر دی اور فون پر بات کرتے ہوئے اتنی مگن تھی کہ سڑک پر موجود گٹر بھی نظر نہ آیا یہی وجہ ہے کہ انسان کو سڑک پر چلتے ہوئے کوئی اور کام نہیں کرنا چاہیے نہ ہی کسی اور طرف دہان دینا چاہیے۔ اس افسوسناک واقعے میں عورت اپنے بچے سمیت گٹر میں گر گئی، اس کے گرنے کے فوراََ بعد وہاں علاقہ مکین جمع ہو گئے۔

اور ایک باہمت نوجوان نے گٹر میں چھلانگ لگا دی جس کی وجہ سے سب سے پہلے بچی کو نکالا گیا اور پھر ماں کو بھی باہر نکالا گیا۔ جیسے ہی ماں باہر ائی تو پاگلوں کی طرح اپنے بچی کی جانب بھاگی اوردیکھنے لگی کہ یہ ٹھیک ہے یا نہیں، لیکن اللہ پاک کے کرم سے بچی بلکل ٹھیک تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے گٹر کے پاس ایک موبائل فون کا ہی اشتہاری بورڈ رکھا ہوا ہے تا کہ لوگ خبردار رہیں کہ آگے کچھ مسئلہ ہے اس طرف سے نہیں گزرنا لیکن اس لڑکی نے اس بورڈ کو بھی نظر انداز کر دیا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts