قرآن پاک کی بے حرمتی، بنگلہ دیش میں ہندو مسلم فسادات بھڑک اُٹھے

image

قرآن پاک مسلمانوں کی مقدس کتاب ہے جس کا تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف ہر دور میں مظاہرے ہوتے رہے ہیں اور بالکل ایسا ہی واقعہ بنگلہ دیش میں کچھ روز قبل سامنے آیا ہے جہاں ہندوؤں کے مذہبی تہوار دُرگا پوجا کے دوران ایک شخص نے قرآنِ پاک کی بے حرمتی کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج کل پورے بنگلہ دیش میں مظاہرے اور جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کچھ یوں ہے کہ: '' پچھلے ہفتے بنگلہ دیش میں درگا پوجا کے دوران مندر کے باہر ایک شخص نے قرآن کی بے حرمتی کی جس کی تصاویر ہر کسی نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں، جس پر خوب تنقید کی جا رہی ہے ، کہیں ہندو مسلمانوں کی نسل کشی کی باتیں کر رہے ہیں تو کہیں مشتعل افراد کی جانب سے بنگلہ دیش کے 80 کے قریب مندروں پر حملے، رنگ پور کے شہر پیر گنج میں 20 کے قریب مکانات جلائےگئےہیں تو کہیں فوجی جھڑپیں بھی ہو رہی ہیں جن میں 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں اور مذید ایسی اطلاعات سامنے آنے کا یقینی خدشہ ہے۔''

پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ: '' ایک ہندو شخص کو بیگم گنج کے جنوبی گاؤں میں لاٹھیوں سے مار کر ہلاک کیا گیا اور ایک شخص کی لاش مندر کے قریب سے ملی جبکہ 4 افراد پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر انٹرنیٹ اور موبائل فون سگنلز معطل کردیئے گئے ہیں۔ ''


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts