خانہ کعبہ سے سماجی فاصلے کی پابندی ختم ہونے پر سعودی تاجر نے پیسوں کی بارش کر دی؟ دیکھیں وائرل ویڈیو

image

دنیا کے تمام مسلمانوں کیلئے خا نہ کعبہ اور مسجد نبویﷺ میں سے کورونا وائرس کی پابندیاں ہٹ جانا ایک نہایت ہی خوش قسمتی کی بات ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب ایک سعودی تاجر نے خانہ کعبہ میں کام کرنے والے خادموں میں نقد رقم تقسیم کی ہے جس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں ساف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تھیلے میں تاجر نے پیسے ڈال رکھے ہیں ارو تما خادمین کے پاس جا کر یہ رقم انہیں دے رہے ہیں اور ہاتھ ہلا کر انکا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مشکل دور میں بھی اللہ کے گھر کی خدمت کی اور خوب کی۔

خیال رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس زور سعودی عرب میں ٹوٹنے کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں سماجی فاصلے کی شرط ختم کر دی گئی ہے اور اب تو مقام ابراہیم اور خانہ کعبہ کے گرد لگائے گئے بیرئیرز بھی ہٹا دیے گئے ہیں اس کے علاوہ مسجد نبویﷺ اور مسجدالحرام میں سماجی فاصلے کیلئے لگائی گئی علامتیں بھی ہٹا دی گئی ہیں۔

یہ تمام پابندیاں ختم کرنے کی اجازت الحرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے کی گئی ہیں۔ یہاں سب سے زیادہ ہر مسلمان کیلئے خوشی کی بات تو یہ ہے کہ آج سماجی فاصلے کے بغیر مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز ادا کی جائے گی۔

اس ضمن میں اب الحرمین شریفین کی طرف سے جاری کردہ اس اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے قبل صفوں کی اصل حالت کو بحال کیا جا رہا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts